سیمنٹ مینوفیکچررز کیلئے ٹیکس اسٹامپس کی قیمتوں میں اضافہ
سالانہ مینٹی ننس سروسز کی مد میں 9کروڑ 93لاکھ 85ہزار روپے وصول ہوں گے
اسلام آباد (ایس ایم زمان) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیمنٹ مینوفیکچررز کے لیے ٹیکس اسٹامپس کی قیمت میں اضافہ کر دیا ۔ایف بی آر کے مطابق سیمنٹ مینوفیکچررز سے سالانہ مینٹی ننس سروسز کی مد میں مجموعی طور پر 9کروڑ 93لاکھ 85ہزار 831روپے وصول کیے جائیں گے۔ نئی شرح ستمبر 2026سے اگست 2027تک نافذ العمل ہوگی۔ایف بی آر نے فی ایک ہزار یونیک آئیڈنٹی فکیشن مارکس (یو آئی ایمز) پر 975 روپے کی بنیادی قیمت کے علاوہ 165 روپے 64 پیسے اضافی چارج مقرر کیا ہے ۔ اس اضافے کے بعد سیمنٹ سیکٹر کے لیے فی ایک ہزار یو آئی ایمز ٹیکس اسٹامپس کی مجموعی قیمت 1140 روپے 64 پیسے ہو گئی ہے ۔یہ اضافی چارجز 12 ماہ کی مدت یا سیمنٹ مینوفیکچررز کی جانب سے 60 کروڑ یو آئی ایمز کی فروخت تک لاگو رہیں گے ، دونوں میں سے جو شرط پہلے پوری ہوگی، اس کے بعد قیمتیں دوبارہ سابقہ شرح پر بحال ہو جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments