لاہور:سموگ اور مختلف وائرسز کا پھیلاؤ، 4ہزار مریض رپورٹ

لاہور:سموگ اور مختلف وائرسز کا پھیلاؤ، 4ہزار مریض رپورٹ

بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد اور جسم میں درد کی شکایات بڑھ گئیں 6بڑے ہسپتالوں میں رش، این 95ماسک استعمال کریں:طبی ماہرین

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)لاہور میں سموگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ،کورونا کے مختلف ویرینٹس، انفلوئنزا اور فلو وائرس کی گردش بھی جاری ، شہریوں میں فلو اور چیسٹ انفیکشن جیسی علامات ظاہر ہونے لگیں۔ بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد اور جسم میں درد کی شکایات بڑھ گئیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 4 ہزار سے زائد مریض  پورٹ ہوئے ہیں ، میو ہسپتال میں فلو، انفلوئنزا اور کورونا جیسی علامات کے 1300 سے زائد ،جناح ہسپتال میں 1100سے زائد ، سروسز ہسپتال میں ہزار سے زائد ،جنرل ہسپتال، گنگا رام اور چلڈرن ہسپتال میں بھی سیکڑوں مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق سموگ میں موجود باریک زہریلے ذرات انسانی نظام تنفس کیلئے سنگین خطرہ ہیں، یہ ذرات پھیپھڑوں کے انتہائی اندرونی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں ،بچوں اور بزرگوں کی صحت زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ دمہ، سی او پی ڈی اور دل کے امراض میں مبتلا افراد پیچیدگیوں کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں،سموگ اور فلو کی علامات ایک جیسی ہونے کے باعث خود تشخیص سے گریز کیا جائے ،باہر نکلنا ضروری ہو تو این 95 ماسک استعمال کرنے پر غور کیا جائے ۔ بزرگ،حاملہ خواتین، چھوٹے بچے اور دائمی بیماریوں کے شکار افراد کو خصوصی احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...