بڑے سیاستدان چھوٹے صوبوں کے قیام میں رکاوٹ : محمد علی درانی

بڑے سیاستدان چھوٹے صوبوں کے قیام میں رکاوٹ : محمد علی درانی

صوبوں کا قیام اور مؤثر بلدیاتی نظام قومی مطالبہ، تمام طبقات حمایت کر رہے ارکان سندھ اسمبلی کی تقاریر پردکھ ہوا، دباؤ ڈال کر آئین کا راستہ روکا جا سکتا ؟

لاہور (سیاسی نمائندہ ،دنیا نیوز)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ بڑے سیاستدان چھوٹے صوبوں کے قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، اگر انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو عوام اسمبلیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں، چھوٹے صوبوں کا قیام اور مؤثر بلدیاتی نظام اب قومی مطالبہ بن چکا ہے ، جس کی حمایت معاشرے کے تمام طبقات کر رہے ہیں، ریفرنڈم عوامی رائے لینے کا طریقہ ہے ، جس کے ذریعے پارلیمان پر اس معاملے کے حل کے لیے دباؤ ڈالا جاسکتا ہے۔

مولانا ظفر علی خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چھوٹے صوبوں کے قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کی تحریک بہاولپور سے شروع کی تھی، آج یہ ایک قومی مطالبہ بن چکا، عام طور پر کہا جاتا ہے چار صوبوں نے پاکستان بنایا، حقیقت یہ ہے کہ بہاولپور اور خیرپور کی ریاستوں نے بھی قیام پاکستان میں کردار ادا کیا تھا،بہاولپور صوبے کی بحالی کے ساتھ نئے صوبوں کے قیام کی تحریک شروع کی،محمد علی درانی نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کے ارکان کی تقاریر سن کر دکھ ہوا، کیا اسمبلی میں بیٹھے لوگوں پر دباؤ ڈال کر آئین کا راستہ روکا جا سکتا ہے ؟،آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

محمد علی درانی نے اٹھارہویں ترمیم پر تنقید کرتے کہا کہ یہ ترمیم دو مرتبہ وزیراعظم بننے کی پابندی ختم کرنے اور خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کے لیے منظور کی گئی جبکہ صوبوں کے وسائل میں حصہ بڑھا کر 57 فیصد تک کر دیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ وہ واحد رکن تھے جنہوں نے اٹھارہویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا، اٹھارہویں ترمیم سے پہلے ہم لٹے ہوئے تھے لیکن اب لٹ پٹ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...