نابینا افراد کی یونین اور حکومتی نمائندوں میں مذاکرات ناکام
مطالبات تسلیم ہونے اور روزگار کی فراہمی کی یقین دہانی تک دھرنا ختم نہ کرنیکااعلان
لاہور(خبر نگار)لاہور میں پنجاب نابینا ڈیلی ویجز یونین کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا،نابینا افراد اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات بھی کامیاب نہ ہوسکے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب نابینا ڈیلی ویجز یونین کے زیر اہتمام شروع ہونے والا احتجاج شملہ پہاڑی چوک سے سوشل ویلفیئر کے دفتر کے باہر منتقل ہو چکا ہے، جہاں مظاہرین نے دھرنا دے رکھا ہے ۔نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ انہیں سرکاری سطح پر روزگار فراہم کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے روزگار کے منتظر ہیں، مگر بارہا مطالبات کے باوجود کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔ دوسری جانب مظاہرین اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات بھی ناکام ہو گئے ہیں، جس کے بعد احتجاج ختم کرنے کا معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے ۔ مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے اور روزگار کی فراہمی کی یقین دہانی تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments