وفاقی افسروں کیلئے گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع

وفاقی افسروں کیلئے گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع

توسیع کی منظوری گوشوارے جمع کرانے کے عمل کی سست روی کے پیش نظر دی گئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی سول سروس افسروں کی جانب سے ایف بی آر کو سالانہ اثاثے جات کے گوشوارے جمع کرانے کا عمل سست روی کا شکار ہے جس کے پیش نظر وزیراعظم نے ایف بی آر نے کی درخواست پر گوشوارے ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی ۔ وفاقی حکومت نے گوشوارے جمع کرانے کے لئے 30 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی جس میں بعد ازاں 30 نومبر تک توسیع کی گئی اوراب وفاقی وزارتوں و محکموں کے انتظامی سربراہوں کی منظوری سے اثاثوں کی تصحیح شدہ تفصیل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے جس کی منظوری وزیراعظم نے سول سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کے قاعدہ 12(6) میں نرمی کرتے ہوئے دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...