جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ، موسم سرد
پہاڑوں پرچند روز میں برفباری کا امکان ، پختونخوا کے 8 بالائی اضلاع حساس قرار
اسلام آباد ( دنیا نیوز ،آئی این پی) اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد جبکہ ملکہ کوہسار میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، سینکڑوں سیاح مال روڈ پر پہنچ گئے ۔ گزشتہ شب جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کیسا تھ بارش ہو ئی ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار دے ئیے گئے ہیں جن میں اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، لوئر دیر، بونیر، سوات، اپر کوہستان اور لوئر کوہستان شامل ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں موسم سرما میں بالائی اضلاع میں معمول سے زیادہ بارش اور برف باری کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ علاوہ ازیں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments