لاہور پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

لاہور پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

رواں موسم سرما میں بالائی اضلاع میں زیادہ بارش ،برف باری کا امکان

لاہور،پشاور(آئی این پی )لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 210 سے تجاوز کرگیا، جس کے باعث  فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، حکام نے شہریوں کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ دیر، چارسدہ ، نوشہرہ، صوابی چترال، سوات، کوہستان، کوہاٹ، لکی مروت، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور شانگلہ میں بارش اور بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور بونیر میں برفباری متوقع ہے ۔اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم خضدار، لسبیلہ اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ادھر ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ(پی ڈی ایم اے ) کے مطابق رواں موسم سرما میں خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشوں اور برفباری کا امکان ہے ، دریں اثنا خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار دے ئیے گئے، جن میں اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، لوئر دیر، بونیر، سوات، اپر کوہستان اور لوئر کوہستان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...