پنجاب میں تبدیلی کی خبریں بے وزن
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) پنجاب میں تبدیلی پر سابق وفاقی وزیر سینئر رہنما پیپلز پارٹی چودھری قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی وزن نظر نہیں آرہا ،صوبائی گورنمنٹ کو ہٹانا ہے کیوں؟ کون ہٹائے گا؟ ان کی جماعت تو اس وقت اکٹھی بیٹھی ہے۔
لالہ موسیٰ ڈیرہ کائرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو کہتا ہوں کہ ان باتوں کا کوئی سر پیر نہیں ہے ۔ یعنی کسی نے اچانک بیٹھے بیٹھے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا ،کسی جماعت کے کسی بندے نے کر دیا، اور ہم نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ وہ کون ہے ، کیا ہے ، اس کی لاجک کیا ہے ، اور اب اس کے پیچھے بھاگ پڑے ہیں۔ن لیگ کے ساتھ اس وقت باقی جماعتیں بھی ہیں، فیڈرل گورنمنٹ میں بھی ان کی حکومت بیٹھی ہے ۔ ان کے بغیر گورنمنٹ ہٹ جائے گی تو یہ کیوں ہوگا میں کوئی مریم نواز کے ساتھ نہیں ہوں، میں کوئی ان کی جماعت کا ساتھی نہیں ہوں، میں ان کا کوئی بڑا خیرخوانہیں ہوں، لیکن مجھے لاجکلی یہ بات نظر نہیں آتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments