ایف آئی اے ڈائریکٹرکے گھر ملازمہ تشدد سے جاں بحق ،اہلیہ گرفتار

ایف آئی اے ڈائریکٹرکے گھر ملازمہ تشدد سے جاں بحق ،اہلیہ گرفتار

اسلام آباد پولیس لائنز میں 13سالہ فاطمہ پرشدید تشدد ، جسم استری سے داغا گیا قاری زیر حراست ،مقدمہ درج،محمد بن اشرف کوعہدے سے فوری ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (عادل تنولی )اسلام آباد پولیس لائنز میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئی ، گریڈ 19 کے ڈائریکٹر ایف آئی اے زون اسلام آباد محمد بن اشرف  کے گھر رہائش پذیر فاطمہ اصغر کے جسم پر تشدد اور استری سے جلانے کے 14 سے 15 نشانات پائے گئے ، تھانہ شمس کالونی پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سینئر افسر کی اہلیہ اور قاری کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق فاطمہ اصغر کا تعلق راجن پور سے تھا اور وہ مذکورہ افسر کی قریبی رشتہ دار بھی تھی،مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ شمس کالونی میں درج مقدمہ کے مطابق والد کو اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے ،ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔ بچی کے والد نے کہا کہ میری بیٹی مدرسہ میں حفظِ قرآن کی تعلیم حاصل کر رہی تھی،اس نے اعلٰی حکام سے اپیل کی کہ بیٹی کا پوسٹمارٹم کروا کر کارروائی کی جائے ، محمد بن اشرف نے کہا کہ لڑکی کافی عرصے سے ہمارے پاس کام کر رہی تھی، واقعے کے بعد ہم نے خود پولیس سے رابطہ کیا، قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا کہا تھا ،دوسری طرف واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محمد بن اشرف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...