بلاول نے انتخابات بارے حقائق کو نظر انداز کیا :ذرائع الیکشن کمیشن
پی ٹی آئی پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی تھی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر ذرائع الیکشن کمیشن نے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔کراچی پریس کلب میں بلاول بھٹوزرداری کے میٹ دی پریس سے خطاب پر ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کی حق دار صرف وہ سیاسی جماعتیں ہیں جو بطور جماعت انتخابات میں حصہ لیں، جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ انتخابات سے قبل مقررہ مدت میں امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی فہرست پی ٹی آئی نے جمع نہیں کرائی تھی، بلاول بھٹو نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینے کے حکم کوبھی غیرقانونی قرار دیا، الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 اور 209 ہر جماعت کو شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کا پابند کرتے ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی مقررہ قانونی معیار اور اپنے پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments