پاک امریکہ تجارتی تعلقات کیلئے پارلیمانی تعاون ناگزیر ،ایاز صادق

پاک امریکہ تجارتی تعلقات کیلئے پارلیمانی تعاون ناگزیر ،ایاز صادق

امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات ، کاروباری اشتراک بڑھانے پر زور ایتھوپیا کے سفیر بھی ملے ، نئے شعبوں میں باہمی تعاون وقت کی ضرورت ، سپیکر

اسلام آباد (نامہ نگار )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک امریکہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پارلیمانی تعاون، مکالمے اور کاروباری سطح پر مؤثر روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے کیلئے پارلیمانی تعاون اور مسلسل روابط ناگزیر ہیں ، پاکستان میں مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی بھی موجود تھے ، انہوں نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری بڑھانے پر بھی زور دیا ۔سردار ایاز صادق نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی صلاحیتوں، تجربات اور سرمایہ کاری سے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کے عمل کو مزید تقویت مل سکتی ہے ، دریں اثنا سپیکر سردار ایاز صادق سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے ملاقات کی ، ملاقات میں دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط اور اعلیٰ سطح وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ،سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان باہمی تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...