مفادات پر آنچ آئی تو پی پی کو جمہوریت یاد آگئی :مصطفی نواز

مفادات پر آنچ آئی تو پی پی کو جمہوریت یاد آگئی :مصطفی نواز

اسلام آباد(آئی این پی )سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پیپلز پارٹی کی قیادت بالخصوص چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات اور سیاسی مؤقف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ پیپلزپار ٹی کا ماضی اور حال تضادات سے بھرپور ہے ، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عجب تیری سیاست، عجب تیرا نظام۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر غیر جمہوری عمل میں ناصرف کھل کر شریک رہی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں ملنے والے تمام سیاسی ثمرات اور فوائد بھی سمیٹتی رہی ہے ، اب جب پارٹی کے اپنے مفادات پر آنچ آئی تو اچانک انہیں جمہوریت بھی یاد آ گئی، آئینی ترامیم بھی غلط دکھائی دینے لگیں اور سیاسی قیدیوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں پر آنسو بھی بہائے جانے لگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...