نئے صوبوں، انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
شہریوں نے بہتر حکمرانی، مسائل کے حل کیلئے نئے انتظامی ڈھانچے کی حمایت کردی عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر ملیں تو تجویز پر عملدرآمد ہونا چا ہئے ، شہری
اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر) ملک بھر میں بہتر حکمرانی، انتظامی سہولتوں کی فراہمی اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لئے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ،کراچی سمیت مختلف شہروں کے شہریوں نے اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے صوبوں میں انتظامی امور چلانا مشکل ہوتا ہے ، اس لئے نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ،شہریوں نے کہا کہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس قائم کئے جاتے ہیں تو اس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور سرکاری اداروں تک رسائی آسان ہونے کے ساتھ مقامی سطح پر مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔ ان کے مطابق موجودہ شہری مسائل اور انتظامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے نئے انتظامی ڈھانچے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ،مختلف شہریوں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے سندھ میں بہتری آتی ہے اور عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر ملتی ہیں تو اس تجویز پر عملدرآمد ہونا چا ہئے ،شہریوں کے مطابق نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر عوامی سطح پر بحث اور مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، تاہم بنیادی مقصد عوامی مسائل کا حل، بہتر انتظامی نظام اور ترقی کے مواقع کی فراہمی ہونا چا ہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments