پاکستان ، برازیل کا زراعت ، لائیو سٹاک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان ، برازیل کا زراعت ، لائیو سٹاک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے برازیل کے سفیراولینتھو ویئیرا نے ملاقات کی جس میں زرا عت، لائیو سٹاک شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا اور زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اعلیٰ سطح وفد کے مجوزہ دورہ برازیل پر بھی گفتگو ہوئی یہ دورہ جنوری 2027 کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے ۔ رانا تنویر حسین نے برازیلی سفیر کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل وفد کے دورئہ برازیل کی منظوری دے دی۔ برازیل کے ساتھ زرعی تعاون پاکستان میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے ، زرعی پیداوار بڑھانے اور پاکستانی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں زیادہ مسابقتی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دونوں جانب سے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور برازیل کے ادارے ایمبراپا کے درمیان ادارہ جاتی تعاون، مشترکہ تحقیق، جدید زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی، فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور ماہرین کی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...