سی پیک 2.0کے تحت پاکستان میں صنعتی پارکس قائم کرینگے :چینی سفیر

 سی پیک 2.0کے تحت پاکستان میں صنعتی پارکس قائم کرینگے :چینی سفیر

نئے پارکس کے قیام سے 35ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے رواں سال کے پہلے 9ماہ زرعی تجارت 940ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جیانگ زیڈونگ

 اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ پارٹی اور ریاستی نظم و نسق کے تجربات کے تبادلے کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ، سی پیک 2.0 کے تحت صنعتی، زرعی اور عوامی فلاحی تعاون میں پیشرفت جاری ہے ، دونوں  ممالک کی قیادت کے مشترکہ عزم سے سی پیک 2.0 کے تحت عملی تعاون نئے شعبوں تک وسعت اختیار کر رہا ہے ،چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے جو دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی، علاقائی روابط اور مشترکہ خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ، انہوں نے بتایا کہ سی پیک 2.0 کے تحت صنعتی شعبے میں چینی کمپنیاں پاکستان میں نئے صنعتی پارکس قائم کریں گی، جن سے 35 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں چین نے پاکستان کو جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کے لئے تین لاکھ خوراکیں ویٹرنری ویکسین فراہم کی ہیں، رواں سال کے پہلے 9ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت 940 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ پاکستان کو 240 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 185.5 فیصد زیادہ ہے ،انہوں نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں اجلاس 26 سے 29 اکتوبر تک بیجنگ میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے اہم خطاب کیا اور پارٹی کی جامع و سخت حکمرانی، خود احتسابی اور تنظیمی استحکام سے متعلق اہم قرارداد کی منظوری دی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...