بٹگرام:سرحدی حدود کے تنازع پر 2 قبائل میں تصادم،7 افراد جاں بحق
بٹگرام(مانیٹرنگ ڈیسک)بٹگرام میں سرحدی حدود کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کولئی پالس اور بٹگرام کی سرحدی حدود کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم ہوا۔پولیس نے بتایا فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف کے 7 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments