بلوچستان کے نوجوانوں کی وفاقی محکموں میں بھرتی کا خیر مقدم

بلوچستان کے نوجوانوں کی وفاقی محکموں میں بھرتی کا خیر مقدم

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا جس کا بلوچستان کے نوجوانوں نے بھرپور خیرمقدم کیا اور صوبے کے نوجوانوں کیلئے خوش آئند پیشرفت قرار دیا ہے۔

 بلوچستان کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان اور عسکری قیادت کی کوششوں سے صوبے کے عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ نوجوانوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی محکموں میں اعلان کردہ نئی اسامیوں پر بھرتیوں کے دوران بلوچستان کے نوجوانوں کو ان کا جائز حق اور مناسب نمائندگی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بھی ملکی ترقی اور قومی اداروں میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...