راولپنڈی :قدیم ہندو مندر شہر کے متنوع مذہبی ماضی کی یادگار
شہر میں 39 مندر اب بھی موجود ،صرف 3 میں ہندو برادری عبادت کرتی ہے راجہ بازار مندر خستہ حال ،کئی مندر گھروں، دکانوں ،کاروباری مراکز میں تبدیل تقسیم سے قبل غیر مسلم آبادی اکثریت میں تھی،ہجرت کے بعدتناسب بدل گیا
راولپنڈی (اے ایف پی) پاکستان کے شہر راولپنڈی میں موجود قدیم ہندو مندر شہر کے مذہبی تنوع اور مشترکہ تاریخ کی یادگار بن گئے ۔ ماہر تعمیرات و ثقافتی ورثہ حسن طوسیف کے مطابق شہر میں 39 ہندو مندر اب بھی موجود ہیں، تاہم صرف 3 میں ہندو برادری عبادت کرتی ہے جبکہ دیگر کو گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ 19ویں صدی میں تعمیر ہونے والے راجہ بازار کے ایک مندر کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے ۔ 1947 کی تقسیم سے قبل راولپنڈی میں غیر مسلم آبادی اکثریت میں تھی، تاہم ہندوؤں اور سکھوں کی بھارت ہجرت کے بعد شہر کی آبادی کا تناسب بدل گیا۔آج پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں مسلمانوں کا تناسب 96 فیصد جبکہ ہندو تقریباً 2 فیصد ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments