پختونخوا :غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف آپریشن، 300 ٹھکانے تباہ
کوہاٹ،سوات (این این آئی) پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس ،ریونیو اور پاک فوج کا غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کیخلاف گرینڈ آپریشن ،کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں دریائے سندھ کنارے 300 ٹھکانے اور سونے کی کان کنی میں استعمال ہونے والے 100 سے زائد چھوٹے بڑے پلانٹس تباہ کر دئیے گئے۔
اتوار کی شام جاری کردہ بیان کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث عناصر کے علاقے میں قائم تمام مورچوں اور بنکروں کو بھی ختم کرکے پورے علاقے کو کلیئر کرا لیا گیا۔ ادھر سوات کی تحصیل بریکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر شوانہ حلیم کی نگرانی میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دریائے سوات میں غیر قانونی مائننگ میں استعمال ہونے والی 5 گاڑیاں اور ایک ایکسکیویٹر تحویل میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments