شہریوں کی سہولت کیلئے سائبر انفارمیشن ایپ متعارف
سائبر فراڈ، آن لائن ہراسانی، بلیک میلنگ کی شکایات درج کرا ئی جا سکیں گی شہری کسی بھی مشکوک لنک، کال یا میسج پر اعتماد نہ کریں،ڈی جی این سی سی آئی اے
اسلام آباد (این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہریوں کی سہولت کے لیے سائبر انفارمیشن ایپ متعارف کروا دی۔ اس ایپ کے ذریعے شہری سائبر فراڈ، آن لائن ہراسانی، بلیک میلنگ، جعلی لنکس، جعلی کالز، واٹس ایپ ہیکنگ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیکنگ اور دیگر ڈیجیٹل جرائم سے متعلق شکایت آسانی سے درج کروا سکیں گے ،ایپ میں سائبر کرائم سے بچاؤ کے لیے آگاہی ویڈیوز، معلوماتی پیغامات، محفوظ ڈیجیٹل سرگرمیوں سے متعلق رہنمائی، مشکوک لنکس و اکاؤنٹس کی نشاندہی کا طریقہ کار اور نوجوان نسل کے لیے خصوصی آگاہی مواد بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا یہ کہنا تھا کہ سائبر انفارمیشن ایپ کا مقصد شہریوں کو ایک محفوظ، آسان اور قابل اعتماد پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک لنک، کال یا میسج پر اعتماد نہ کریں، اپنی ذاتی معلومات، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں،کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1799 پر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments