سکھر ڈویژن میں پاکستان ریلوے کی 443ایکڑ اراضی واگزار
دسمبر تک ریلوے املاک کے ارد گرد تجاوزات ختم کرنیکا پروگرام مرتب
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریلوے نے سکھر ڈویژن میں 2.9 ارب روپے کی 443 ایکڑ اراضی واگزار کروا کر اس پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ۔محکمہ خزانہ نے 2024-25 میں 283 ایکڑ ، 2025-26 میں 131ایکڑ اور مالی سال 2026-27 کے پہلے چار ماہ کے دوران مزید 29.1 ایکڑ زمین حاصل کی ۔ دستاویزات کے مطابق محکمہ نے 2025-26 کے دوران 244.02 ایکڑ زرعی اراضی کو تقریبا ً 54 ملین روپے سے زائد میں نیلام کیا۔سکھر ڈویژن میں ریلوے کی کل 26068 ایکڑ اراضی ہے۔
اس میں سے 18913.74 ایکڑ آپریشنل استعمال اور دیگر باقاعدہ انتظامات کے تحت آتی ہے ،باقی 7154.26 ایکڑ زمین نجی افراد کی تجاوزات ، مختلف محکموں کے غیر مجاز قبضے میں ہے ۔ پاکستان ریلوے نے دسمبر تک ایک وسیع پروگرام تیار کیا ہے جس کے تحت ریلوے کالونیوں ،ریلوے بازاروں اور دیگر ریلوے املاک کے ارد گرد تجارتی اور رہائشی تجاوزات کیخلاف کا رروا ئی کی جا ئیگی اور تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جا ئیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments