بلوچستان :ژوب میں زلزلے کے جھٹکے شدت چاراعشاریہ سات ریکارڈ

بلوچستان :ژوب میں زلزلے کے جھٹکے   شدت چاراعشاریہ سات ریکارڈ

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) ضلع ژوب اور گردونواح میں گزشتہ صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چاراعشاریہ سات اور گہرائی 82 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔۔۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 8 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے متاثرہ علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے فوری طورپر کسی جانی ومالی   نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ، دریں اثنا بلوچستان میں بھی یخ بستہ موسم کا سلسلہ جاری ہے ، شدید سردی کی لہر سے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے کوئٹہ میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...