چیسٹ انفیکشن ، فضائی آلودگی سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت خراب :ڈاکٹر عظمیٰ خان

چیسٹ انفیکشن ، فضائی آلودگی  سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی  حالت خراب :ڈاکٹر عظمیٰ خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی قید کی مدت، ان کی صحت ، طبی پیچیدگیوں اور فضائی آلودگی سے بڑھتے خطرات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔۔۔

 ایکس پر انہوں نے لکھا کہ76 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایک ممتاز ریٹائرڈ پروفیسر آف آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی ہیں ، بطور وزیرِ صحت انہوں نے کووڈ 19 کی وباء کے دوران اہم کردار ادا کیا، کینسر سے صحت یاب ہونے والی ڈاکٹر یاسمین راشد اب ساڑھے تین سال سلاخوں کے پیچھے گزار چکی ہیں حالانکہ وہ متعدد سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں،، ہائی بلڈ پریشر اور سکولیوسس جیسے عوارض میں مبتلا ہیں جن کے لیے فوری طبی توجہ ضروری ہے ، چیسٹ انفیکشن کے باعث جہاں ان کی حالت مزید خراب ہوئی ہے وہاں خطرناک فضائی آلودگی نے ان کی اس صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...