پنجاب پولیس میں 7اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے
رفعت حیدر ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹیز اتھارٹی لاہور تعینات ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں 7 اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے ۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 7 پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے رفعت حیدر بخاری کو ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ،عثمان منیرکو ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کر دیا اور ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ ادھر ایڈ یشنل ایس پی مدنیہ ٹاؤن فیصل آباد اظہر جواد کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کی جگہ سعید احمد کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ رحمن قادر کو ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد اوربلال احمد کو ایڈیشنل ایس پی ماڈل ٹائون لاہور لگا دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments