پنجاب :کم از کم اجرت میں اضافے کیلئے اجلاس آج طلب
ورکرز اور آجرین سے کم از کم اجرت بڑھانے پر مشاورت کی جائے گی سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوائی. جائیں گی جو حتمی فیصلہ کریگی،حکام
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں کم از کم اجرت میں اضافے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ صوبائی مینمم ویجز بورڈ نے تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس آج طلب کر لیا، رواں مالی سال کے دوران بورڈ کا یہ پہلا اجلاس ہوگا، جس میں ورکرز اور آجرین سے کم ازکم اجرت بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ پنجاب میں اس وقت کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر ہے ،رواں سال اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اجلاس میں ورکرز، آجرین اور دیگر متعلقہ فریق تجاویز پیش کریں گے ،مشاورت کے بعد اجرت میں اضافے کی سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی، حکام کے مطابق اجرت میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت پنجاب کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments