پٹرول 3 روپے لٹر سستا،قیمت 319 روپے ہوگئی ، ڈیزل کی قیمت برقرار
اسلام آباد (دنیا نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں3روپے کمی کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔۔۔
،قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 319 روپے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 357 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج24نومبر تک کے لیے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments