18ویں ترمیم کے 16سال بعدبھی صوبوں کوتیل وگیس آمدن میں حصہ نہیں ملا:سینیٹ کمیٹی

18ویں ترمیم کے 16سال  بعدبھی صوبوں کوتیل وگیس آمدن  میں حصہ نہیں ملا:سینیٹ کمیٹی

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کی ذیلی کمیٹی نے آئین کے آرٹیکل 172(3) کے تحت تیل اور گیس کے وسائل کی مشترکہ ملکیت اور منافع میں صوبوں کو حصہ نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم کو منافع کی مساوی تقسیم کا طریقہ کار تیار کرکے معاملہ فوری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔۔۔

 کنوینر سینیٹر بیرسٹر ضمیر حسین گھمرو کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹر جان محمد بلیدی اور سینیٹر پونجو بھیل نے شرکت کی۔ وزارت پٹرولیم کی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف چار تیل و گیس کمپنیوں نے تقریباً 3.6 کھرب روپے منافع کمایا لیکن صوبوں کو اس میں سے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ دیگر کمپنیوں کو شامل کرنے سے یہ رقم 6 کھرب روپے سے تجاوز کرسکتی ہے ۔سینیٹر ضمیر حسین گھمرو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے 16 سال بعد بھی تیل و گیس کے وسائل کی مشترکہ ملکیت اور آمدن میں صوبوں کے آئینی حق پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ انہوں نے وزارت پٹرولیم کو وفاق اور صوبوں کے درمیان منافع کی مساوی تقسیم کا جامع طریقہ کار تیار کرنے ، وفاقی کابینہ سے منظوری لینے اور سمری کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کو بھی کمپنیوں کے منافع کے آڈٹ میں آئینی تقاضوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں معاملہ مزید جانچ کے لیے آڈٹ حکام کو بھیجا جاسکتا ہے ۔ 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...