ملازمہ فاطمہ اصغر قتل کیس،بچی کی عمر 11سال 11ماہ نکلی

ملازمہ فاطمہ اصغر قتل کیس،بچی کی عمر 11سال 11ماہ نکلی

ملزمان کا فوٹو گرامک ٹیسٹ مکمل، مزید 3روزہ ریمانڈ، FIAافسر تفتیش میں شامل بچی کو سرکاری رہائش گاہ پر رکھنے ، مالی لین دین کے پہلوؤں کا تعین کیا جائے :عدالت

 اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے کمسن ملازمہ 13 سالہ فاطمہ اصغر قتل کیس میں گرفتار ملزمان افشاں اور قاری علی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کر دی۔ تفتیشی افسر کی عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نادرا کے جائزے کے مطابق بچی کی عمر 11 سال 11 ماہ تھی۔ قبل ازیں پولیس نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ سپیشل پراسیکیوٹر واجد منیر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا فوٹو گرامک ٹیسٹ کرایا گیا ہے ، ملزمہ کے شوہر ایف آئی اے افسر نے تفتیش جوائن کر لی ہے ، گھریلو ملازمین کے بیانات ریکارڈ کر لیے جبکہ ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے ، ملزمہ کی جانب سے آئی فون کا پاسورڈ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کم عمر بچوں سے گھریلو ملازمت کرانے کے قانون کی دفعہ 3 لگانے ، بچوں پر تشدد اور کم عمر بچوں کو بے سہارا چھوڑنے کی دفعات بھی مقدمے کا حصہ بنانے کا حکم دیا۔

تفتیشی افسر کی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نادرا کے جائزے کے مطابق بچی کی عمر 11 سال 11 ماہ تھی جبکہ ڈی وی آر کی تصدیق این سی سی آئی اے نے کی ہے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ مقتولہ کے والد اور ملزم فیملی کے ساتھ تعلق، بچی کے سرکاری رہائش گاہ پر رکھنے کے مقصد اور مالی لین دین کے پہلوؤں کا تعین کیا جائے ، متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا مکمل ٹرانسکرپٹ تیار کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے ۔ دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے اور ایف آئی اے افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی درخواست پر پولیس سمیت دیگر فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...