3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

ملتان(آئی این پی،دنیا نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ، ایئرپورٹ روڈ ٹینک چوک پر کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری ٹینک چوک سے گیلانی ہائوس جائیں گے جہاں وہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چچازاد بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے ، بہاالدین زکریا یونیورسٹی چوک پر استقبالیہ میں شرکت ،کارکنوں، تاجروں اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ،چیئرمین پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کا دورہ بھی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...