42 فیصد پاکستانیوں کی پہلی ترجیح پیسہ، ذہنی سکون دوسرے بہتر صحت تیسرے نمبر پر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) گیلپ پاکستان کے ایک دلچسپ سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں نے زیادہ پیسے کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا، ذہنی سکون دوسرے اور بہتر صحت تیسرے نمبر پر رہی۔
سروے کے مطابق 23 فیصد افراد نے ذہنی سکون اور 15 فیصد نے بہتر صحت کو زندگی کی اہم ترین ضرورت بتایا، اس کے علاوہ 6، 6 فیصد پاکستانیوں نے زیادہ آرام اور خاندان کے لیے وقت کو ترجیح دی، جبکہ 4 فیصد نے زیادہ فرصت اور 2 فیصد نے تفریح کو اپنی بنیادی ضرورت قرار دیا۔ شہری علاقوں کے 29 فیصد افراد نے ذہنی سکون کو اہم ضرورت قرار دیا، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 20 فیصد رہی، سروے کے نتائج کے مطابق زیادہ پیسے کی خواہش کے معاملے میں خواتین مردوں سے آگے رہیں۔ 50 فیصد خواتین نے زیادہ پیسے کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا، جبکہ مردوں میں یہ شرح 34 فیصد رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments