دہشت گرد رحمان گل اور بشیر زیب کی معلومات فراہم کرنے پر 25،25کروڑ روپے انعام کا اعلان

 دہشت گرد رحمان گل اور بشیر زیب  کی معلومات فراہم کرنے پر  25،25کروڑ روپے انعام کا اعلان

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )حکومت بلوچستان نے دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے پر کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان کردیا۔

معاون وزیرداخلہ برائے میڈیا اموربابریوسفزئی نے بتایا کہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں پر 5 سے 25 کروڑ روپے تک کا انعام مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ رحمان گل کے بارے میں معلومات پر 25 کروڑ روپے انعام ہے اوربشیر زیب کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کے لیے بھی 25 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔بابریوسفزئی کے مطابق دیگر انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات مقرر کیے گئے ہیں ،عوام سے اپیل ہے کہ دہشتگردوں کے حوالے سے مستند معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...