پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان دیرینہ تعاون جوہری تحفظ کیلئے اہم : پی این آر اے

 پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان دیرینہ تعاون جوہری تحفظ کیلئے اہم : پی این آر اے

دو دہائیوں کے دوران اس شراکت داری نے پاکستانی جوہری تحفظ کے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا :چیئرمین جوہری تحفظ میں طویل شراکت داری عالمی تعاون اور استعداد کار میں اضافے کے مشترکہ عزم کی عکاس:ڈپٹی ڈی جی آئی اے ای اے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان دیرینہ تعاون کو قومی اور عالمی سطح پر جوہری تحفظ کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اس شراکت داری نے مضبوط اداروں کے قیام، تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری اور پاکستان کے جوہری تحفظ کے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 23 تا 26 نومبر 15ویں سالانہ این ایس ایس سی نیٹ ورک اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تحفظ کے 20 سالہ تعاون کی تکمیل کی خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر منعقدہ نمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور آئی اے ای اے کے تعاون سے نہ صرف مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی اور اختراعی صلاحیتوں کو فروغ ملا بلکہ قومی صنعت کو عالمی جوہری تحفظ کی برادری کے ساتھ روابط اور تعاون کے مواقع بھی میسر آئے ۔ آئی اے ای اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور شعبہ جوہری تحفظ و سلامتی کی سربراہ کرین ہیرویو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں طویل المدتی شراکت داری بین الاقوامی تعاون اور استعداد کار میں اضافے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے ۔ تقریب کا اہم حصہ پاکستان کی مقامی صنعت کی تیار کردہ جوہری تحفظ سے متعلق ٹیکنالوجی، آلات اور تکنیکی حل کی نمائش بھی تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...