کرپشن کے خطرات:ڈسکوز سرفہرست، ایف بی آرکا دوسرا نمبر

 کرپشن کے خطرات:ڈسکوز سرفہرست، ایف بی آرکا دوسرا نمبر

رپورٹ میں 10 وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے 56 ممکنہ خطرات کی نشاندہی پاسکو چوتھے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی پانچویں ، پاکستان ریلوے چھٹے نمبر پر ہے

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں سرکاری اداروں میں کرپشن کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز)سرِ فہرست ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)دوسرے اور کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )تیسرے نمبر پر ہے ۔یہ انکشاف حکومتِ پاکستان کی تیار کردہ ‘نیشنل رسک اسیسمنٹ آن کرپشن وَلنریبلٹیز اینڈ مٹیگیشن پلان’رپورٹ میں ہوا ہے جس کی تکنیکی سربراہی قومی احتساب بیورو (نیب)نے کی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی سطح پر 10 سرکاری اداروں میں کرپشن کے 56 ممکنہ خطرات اور انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے 396 اقدامات بھی تجویز کئے گئے ہیں۔

فہرست میں پاسکو چوتھے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی پانچویں ، پاکستان ریلوے چھٹے ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ساتویں، پاکستان پوسٹ آٹھویں، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نویں اور ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ دسویں نمبر پر ہے ۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ خطرات کی یہ درجہ بندی کسی ادارے یا اس کے افسران کے خلاف کرپشن یا بدعنوانی میں ملوث ہونے کا فیصلہ نہیں بلکہ اس کا مقصد ان انتظامی اور عملی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے جو بدعنوانی کے امکانات کو بڑھا سکتی ہیں۔نیب کی رپورٹ میں سرکاری اداروں کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے ، خریداری میں شفافیت یقینی بنانے اور اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کی سفارش کی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...