نئے صوبے بنے تو 2 بڑی پارٹیوں کی حیثیت ختم :شوکت یوسفزئی
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنتے ہیں تو دونوں بڑی پارٹیوں کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔۔۔
ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے فیصلے نہیں ہوسکتے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اتنی مشکل میں نہیں جتنی یہ دونوں پارٹیاں ہیں،شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے بعض اراکین نے 7 رکنی کمیٹی بنانے ، علی امین کو اپنا نمائندہ نامزد کرنے اور بیرسٹرگوہر سے رابطے کے بارے میں آگاہ کیا ہے ، پارلیمانی پارٹی کے کسی لائحہ عمل کا علم نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments