سائبر سکیورٹی میں پاکستان صف اول کے ممالک میں شامل:وزیر آئی ٹی

سائبر سکیورٹی میں پاکستان صف اول  کے ممالک میں شامل:وزیر آئی ٹی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کے چیلنجز دن بدن بڑھتے جا رہے اور پاکستان سائبر سکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔

تمام حکومت ای آفس پر منتقل ہو کر مکمل ڈیجیٹل ہو چکی اور چند ماہ کے دوران 3.7 بلین روپے کی حکومتی ادائیگیوں  میں سے 92 فیصد ڈیجیٹل ذرائع سے کی گئیں، ڈیٹا کی نیشنل رجسٹری بھی تیار کی جا رہی ہے ۔ شزا فاطمہ نے ایئر یونیورسٹی میں سائبر سکیورٹی آپریشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں سائبر سکیورٹی کے محاذ پر ملنے والی کامیابی نے ہمیں بے پناہ اعتماد بخشا۔ گزشتہ ماہ دنیا بھر میں سائبر سکیورٹی چیلنجز نے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کیا ہے ۔ سائبر حملوں اور سائبر فراڈ سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوتے ہیں، ہمیں اے آئی کی مدد سے ہونے والے سائبر حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانا ہوگی اور عوام میں آگاہی کو فروغ دینا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل گورننس پر کام جاری ہے ۔ انفارمیشن سکیورٹی فریم ورک کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اداروں میں کیا جائے گا اور وقت کا تقاضا ہے کہ پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی پر بھی فوری کام شروع کیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...