مشرف ، عمران مظالم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے :خواجہ آصف
رانا ثنا اللہ ایک مستند و محترم سیاسی ورکر اور پارٹی کا اثاثہ ہیں:وزیر دفاع
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشرف اور عمران نے ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن رانا ثنا کو توڑ نہیں سکے ۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ایک مستند و محترم سیاسی ورکر ہیں، سیاسی ورکر سیاسی رہنما سے کجا محترم ہوتا ہے ،رانا ثنا ء اللہ وقت کے فرعونوں سے ٹکرائے ، ان کی سیاسی بصیرت اور وفا ہماری پارٹی کا اثاثہ ہے ۔وزیر دفاع نے رانا ثنا اللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا جی ہسدے رہو تے وسدے رہو (ہنستے رہو اور بستے رہو)آمین۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments