اچانک تعطیل کے باوجودسپریم کورٹ میں21کیسزنمٹائے گئے
74 پٹیشنز اور 11 درخواستیں جمع ہوئیں، جن پر ضابطے کے مطابق کارروائی کی گئی غیر معمولی حالات کے باوجودانصاف تک رسائی کوہر صورت برقرار رکھا جائیگا:اعلامیہ
اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اچانک عام تعطیل کے باوجود عدالت میں عدالتی اور انتظامی امور جاری رہے اور چار بینچز نے مجموعی طور پر 21 مقدمات نمٹائے جبکہ پبلک فیسیلی ٹیشن سینٹر میں 74 پٹیشنز اور 11 درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں، جن پر ضابطے کے مطابق کارروائی کی گئی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ 27 نومبر 2026 کو جاری اعلامیہ کے مطابق اچانک تعطیلات سے متعلق (ایس او پیز) کے تحت عدالتی اور انتظامی امور انجام دیئے گئے ۔ اسلام آباد میں محدود عملے کی موجودگی کے باوجود چار بینچز نے عدالتی کارروائی جاری رکھی اور مجموعی طور پر 21 مقدمات نمٹائے اور عدالت تک آمدورفت میں مشکلات کے باوجود سائلین اور وکلا کو عدالتی خدمات فراہم کی گئیں، اچانک تعطیل کے باوجود عدالتی امور کا فعال رہنا ادارے کی پیشگی تیاری، انتظامی صلاحیت اور مشکل حالات میں ذمہ داریاں انجام دینے کے عزم کا مظہر ہے اعلامیہ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عارضی رکاوٹوں اور غیر معمولی حالات کے باوجود انصاف تک رسائی اور عدالتی خدمات کا تسلسل ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments