دریائے کابل،جڑوبہ ڈیم میں بچی سمیت 3 افراد ڈوب گئے
9 سالہ بچی کھیلتے ہوئے ڈوب گئی، اسے بچانے والا 50 سالہ شخص بھی ڈوب گیا دریائے کابل کشی پل کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد، لاشیں ہسپتال منتقل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) دریائے کابل اور جڑوبہ سمال ڈیم میں 9 سالہ بچی سمیت تین افراد ڈوب کر جا ں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پبی جڑوبہ سمال ڈیم میں 9 سالہ بچی افشاں کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ڈوب گئی۔ بچی کو بچانے والا 50 سالہ مقامی شہری حضرت ولی بھی ڈوب کر جا ں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے تین گھنٹوں کے آپریشن کے بعد دونوں کی نعشیں نکال لیں ۔ علاوہ ازیں دریائے کابل کشی پل کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش بھی برآمد ہوئی ہے ۔ تینوں نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments