امن کا راگ الاپنے والا بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کا سرپرست

 امن کا راگ الاپنے والا بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کا سرپرست

بھارتی میڈیا بی ایل اے کے غیر مصدقہ دعوے نشر کرکے دہشتگردوں کا ترجمان بن گیا کلبھوشن کے بیان سے بھارتی گٹھ جوڑ بے نقاب، بلوچستان کی ترقی روکنے کی کوششیں

 اسلام آباد (اے پی پی) بھارت نے ایک بار پھر اپنا دوغلا چہرہ دکھا دیا ہے ، عالمی فورمز پر امن کی باتیں کرنے والا ملک بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والوں کے ساتھ  کھڑا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مستونگ میں خودکش حملے سے متعلق بی ایل اے کا دعویٰ غیر مصدقہ پروپیگنڈا ہے تاہم نیوز 18 سمیت بھارتی چینلز نے اسے حقیقت بنا کر نشر کرنے میں جلدی کی۔ کسی معتبر آزاد ذریعے نے دعوے میں پیش کیے گئے اعدادوشمار کی تصدیق نہیں کی، اس کے باوجود بھارتی میڈیا بی ایل اے کے ترجمان کا کردار ادا کر رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ صحافت نہیں بلکہ ایک منظم مہم ہے جس کا مقصد پاکستانیوں کے حوصلے پست کرنا اور دہشتگردوں کو ہیرو بنا کر پیش کرنا ہے۔

بی ایل اے اور بھارت کا گٹھ جوڑ اب کوئی راز نہیں رہا۔ کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان سے لے کر بھارتی ٹی وی چینلز پر فتنہ الہندوستان کے دعوؤں کی مسلسل تشہیر تک شواہد موجود ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچ بچوں، مزدوروں اور فوجیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا میں جشن کا ماحول پیدا کیا جاتا ہے ۔ ترقیاتی اور غیر ملکی تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر حملے بلوچستان کو پسماندہ اور غیر مستحکم رکھنے کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ دنیا کو سوال اٹھانا چاہیے کہ علاقائی امن کا دعویدار ملک پراکسی دہشتگردی کو اپنی خارجہ پالیسی کیوں بنائے ہوئے ہے ۔ رپورٹ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کو شکست دے گا اور بلوچستان کے عوام انہیں اسلحہ فراہم کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...