درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت سے متعلق درخواست 30 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
جسٹس عبہر گل خان درخواست پر سماعت کریں گی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس ٹرائل کورٹ میں زیرالتوا ہے اور صوبائی وزیر اہم عہدے پر فائز ہونے کے باعث سکیورٹی خطرات سے دوچار ہیں، جس کے باعث ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا ممکن نہیں۔ درخواست گزار کے مطابق قانون ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments