پشاور ہائیکورٹ:افغان شہری کی 6 ماہ کیلئے ملک بدری روک دی

پشاور ہائیکورٹ:افغان شہری کی 6 ماہ کیلئے ملک بدری روک دی

پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ 6ماہ میں فیصلہ کریں

 پشاور(این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہر ی کی ملک بدری 6 ماہ کیلئے روک دی اور درخواست گزار کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجرا کیلئے نادرا میں نئی درخواست دینے کی اجازت دے دی۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق نادرا درخواست موصول ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کا مجاز ہوگا، درخواست میں کمی یا مسترد کیے جانے کی صورت میں تحریری حکم سے آگاہ کیا جائے ۔ فیصلے میں کہا گیا درخواست گزار نیچرلائزیشن ایکٹ 1926 کے تحت شہریت کے حصول کیلئے بھی درخواست دے سکتے ہیں، سیکرٹری وزارت داخلہ شہریت کی درخواست پر ترجیحاً 6ماہ کے اندر فیصلہ کریں۔ درخواست گزار خاتون کے افغان شوہر کو 6 ماہ یا وفاقی حکومت کے فیصلے تک ملک بدر نہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...