اسلام آباد ہائیکورٹ:نئی ایل پی جی پرائسنگ پالیسی کیخلاف درخوا ست پر نوٹس جاری، جواب طلب
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی نئی ایل پی جی پرائسنگ پالیسی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا، اٹارنی جنرل سے 8 دسمبر کو معاونت طلب کرلی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ، درخواست گزاروں نے نئی ایل پی جی پالیسی کو چیلنج کررکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments