راولپنڈی :ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ،نیا کرایہ نامہ اڈوں پر آویزاں

راولپنڈی :ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ،نیا کرایہ نامہ اڈوں پر آویزاں

11 نومبر سے اب تک پٹرول گاڑیوں کے کرایوں میں16 فیصد تک کمی کی جا چکی

راولپنڈی (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید کمی کردی گئی۔راولپنڈی میں 11نومبر سے اب تک پٹرول سے چلنے والی مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مجموعی طور پر 16فیصد کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈی کلاس اڈوں اور جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی سے چلنے والی ڈیزل بیسڈ مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی۔ اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کے فریٹ ریٹس میں بھی مجموعی طور پر 16 فیصد کمی کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس کیا جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کے لیے کرایوں میں مزید کمی کا فیصلہ کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق نئے کرایوں کے شیڈول باقاعدہ طور پر ٹرانسپورٹ اڈوں پر آویزاں کردیئے گئے ۔دوسری جانب مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ کرائے سے زائد وصولی کی صورت میں ہیلپ لائن 1071 پر شکایت درج کرائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...