الیکٹرک سکوٹر پر سوار تماشائی فٹبال میچ کے دوران میدان میں جا گھسا
وارسا(سپورٹس ڈیسک )پولینڈ کی تھرڈ ڈویژن فٹبال لیگ کے ایک میچ میں تماشائی نے الیکٹرک سکوٹر پر میدان میں داخل ہوکر سب کو حیران کردیا۔
سٹالووا وولا اور لیگیا وارسا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک تماشائی اچانک الیکٹرک سکوٹر لے کر گراؤنڈ میں داخل ہوگیا اور میدان میں چکر لگانے لگا۔ حیران کن طور پر کھلاڑیوں نے ابتدا میں کھیل جاری رکھا تاہم کچھ دیر بعد ریفری اور کھلاڑیوں کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی۔اس سے پہلے کہ انتظامیہ اسے روک پاتی، سکوٹر سوار تماشائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دلچسپی کا مرکز بن گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments