بابراعظم تنقید پر ایک ہفتہ مکی آرتھرسے ’’ناراض ‘‘رہے

بابراعظم تنقید پر ایک ہفتہ مکی آرتھرسے ’’ناراض ‘‘رہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ہیڈ مکی آرتھر نے بابر اعظم کے بیٹنگ کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم نے 2019 میں انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں سنچری سکور کی تھی۔

انہوں نے 78 گیندوں پر 90 رنز بنائے اور90 سے 100 رنز تک پہنچنے کیلئے 15 گیندیں کھیلیں ، بابر 90 سے 100 رنز تک 5 گیندوں میں پہنچ جاتے تو مزید 10 گیندیں ملتیں اور ہم تقریباً 15 اضافی رنز بنا سکتے تھے جس سے میچ کا نتیجہ تبدیل ہو سکتا تھا تاہم ہم وہ میچ آخری اوور میں ہار گئے تھے ۔ ڈریسنگ روم میں اس پر تنقید کی تو بابر اعظم نے 1 ہفتہ مجھ سے بات نہیں کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...