قائد اعظم ٹرافی گولڈ ،کراچی بلیوزکو لاہوروائٹس پربرتری
اسلام آباد کی ٹیم سیالکوٹ بلیوز کے خلاف میچ میں مشکلات سے دوچار
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پانچویں راؤنڈ کے تیسرے روز ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی بلیوز نے 7وکٹوں پر 564رنز بنا کر پہلی اننگز اننگز ڈکلیئر کردی ، جس کے جواب میں 441 رنز کے خسارے کا شکار لاہور وائٹس نے 8 وکٹوں پر 326 رنز بنا لئے ، زین بن فاروق 103رنزبناکر آؤٹ ہوئے ،لاہور وائٹس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 115 رنز درکار ہیں۔ نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ بلیوز کی ٹیم 488 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،طیب عارف نے 142اورمحمد ہریرہ نے 128 رنزکی اننگز کھیلی ، دوسری اننگز شروع کرنے والی اسلام آباد کی ٹیم 42 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان ریجن نے پشاوربلیوز کیخلاف 3 وکٹوں پر 341 رنز بنا لئے ،عمران رفیق 130 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ سمیر منہاس 115رنزبناکر آؤٹ ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments