15اے ایس پیز ،مزید 12ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے
احسان شاہ اے ایس پی رائیونڈ ،طارق ڈوگر ڈی ایس پی شفیق آباد تعینات عرفان سعید ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ مقرر، فوری چارج لینے کی ہدایت
لاہور(سپیشل رپورٹر )آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس کے 27 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ۔ تبادلوں میں 15 اے ایس پیز اور 12 ڈی ایس پیز شامل ہیں، جنہیں نئی تعیناتیوں پر فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔احکامات کے مطابق کیپٹن (ر) عامر شوکت کو ایس ڈی پی او مریدکے ، عبدالصمد شیخ کو اے ایس پی آپریشنز شاہدرہ لاہور، بابر علی کو ایس ڈی پی او دیپالپور اوکاڑہ، محسن علی کو اے ایس پی کاہنہ سی سی ڈی لاہور اور عدنان گل کو ایس ڈی پی او سٹی سرگودھا ،محمد فہیم کو ایس ڈی پی او گوجر خان راولپنڈی، منگل خان کو ایس ڈی پی او صادق آباد رحیم یار خان، طارق محمود شیخ کو اے ایس پی صدر سی سی ڈی لاہور، زینب خالد کو اے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور، کشمالہ فاروق کو اے ایس پی آپریشنز ڈیفنس لاہور اور سید احسان اللہ شاہ کو اے ایس پی آپریشنز رائیونڈ لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اسی طرح طیب وزیر کو ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ، سندس اسحاق کو اے ایس پی انویسٹی گیشن گلبرگ لاہور ، بریرہ بُلو کو ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد ، ندیم اقبال اور شاہد علی کے فیصل آباد میں تبادلوں کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں، جبکہ نصر اللہ خان چٹھہ کو ایس ڈی پی او سرگودھا روڈ فیصل آباد اور ریاض الدین کو ایس ڈی پی او چناب نگر چنیوٹ ،محمد آصف عطا کو ڈی ایس پی آپریشنز اسلام پورہ لاہور، حافظ عبید اللہ سعدی کو ڈی ایس پی آپریشنز سبزہ زار لاہور، طارق محمود ڈوگر کو ڈی ایس پی آپریشنز شفیق آباد لاہور اور بابر اشرف کو ڈی ایس پی آپریشنز گارڈن ٹاؤن لاہور تعینات کر دیا گیا۔مزید برآں محمد عرفان سعید کو ڈسٹرکٹ آفیسر کینٹ سپیشل برانچ لاہور ریجن، غلام مرتضیٰ ڈوگر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ، غازی آصف علی بیگ کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گجرات اور محمد اختر محمود کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون گوجرانوالہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments