راولپنڈی:ناقص کارکردگی پر 5 ایس ایچ اوز معطل ، ایک لائن حاضر

راولپنڈی:ناقص کارکردگی پر 5 ایس ایچ اوز معطل ، ایک لائن حاضر

سٹی ،گنجمنڈی،رتہ امرال،چکلالہ اورگوجر خان تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل جرائم کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانیوالے افسران ہی عہدوں پر رہینگے ، سی پی او

  راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے کرائم میٹنگ کے دوران ناقص کارکردگی اور مقررہ ٹائم لائن میں اہداف حاصل نہ کرنے پر 5 ایس ایچ اوز کو معطل جبکہ ایک کو لائن حاضر کر دیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق معطل ہونے والوں میں  ایس ایچ او سٹی انسپکٹر طاہر محمود، ایس ایچ او گنجمنڈی سب انسپکٹر وحید احمد، ایس ایچ او رتہ امرال انسپکٹر علی حسین، ایس ایچ او چکلالہ انسپکٹر طارق گوندل اور ایس ایچ او گوجر خان انسپکٹر محمد جمیل شامل ہیں جبکہ ایس ایچ او بنی انسپکٹر فضل اکبر کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے ۔ سی پی او سردار غیاث گل نے کہا کہ جرائم کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران ہی عہدوں پر برقرار رہ سکیں گے ، فرائض میں غفلت اور ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...