کھاد کے ناقص ہونے پر کسان صارف عدالت سے رجوع کرسکتا:ہائیکورٹ
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے زرعی کھاد کے مبینہ ناقص یا جعلی ہونے کے باعث فصل کی پیداوار متاثر ہونے کے معاملے میں کسان کو صارف عدالت سے رجوع کرنے کا حق دے دیا۔
عدالت نے صارف عدالت گوجرانوالہ کا 23 اپریل 2024 کا شکایت خارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ قانون کے مطابق نئے سرے سے فیصلہ کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا، تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ کاشتکاری سے روزگار کمانے والا خود کاشتکار پنجاب کنزیومر پروٹیکشن قانون کے تحت صارف تصور ہو سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments