جیٹ فیول 18روپے 21پیسے مٹی کا تیل 15روپے 55پیسے لائٹ ڈیزل 13روپے 1پیسہ سستا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق28 نومبر سے ہوگیا ہے ۔
پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے ہوگئی ، اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لٹر تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 55 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے ۔ذرائع پی ایس او کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 13 روپے ایک پیسہ کمی کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments